News Details
20/09/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ریوائیول پلان کے تحت کوہاٹ روڈ، جی ٹی روڈ ، ورسک روڈ ، چارسدہ روڈ اور دیگر سڑکوں کی اپ لفٹ اور بیوٹیفیکیشن سمیت تمام منظور شدہ منصوبوں پر بلا تاخیر عملی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ریوائیول پلان کے تحت کوہاٹ روڈ، جی ٹی روڈ ، ورسک روڈ ، چارسدہ روڈ اور دیگر سڑکوں کی اپ لفٹ اور بیوٹیفیکیشن سمیت تمام منظور شدہ منصوبوں پر بلا تاخیر عملی کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پلان پر عملدرآمد میں حائل رکاوٹوںکو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بجلی کی ترسیل کے نظام کو طویل مدتی پلان کے تحت مرحلہ وار زیر زمین کرنے کی تجویز سے اصولی اتفاق کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں پیسکو حکام سے بات کی جائے۔ محمود خان نے واضح کیا کہ پشاور صوبے کا دارالحکومت اور ایک بڑا شہر ہے جسے ہر حال میں ٹھیک کرنا ہے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں پشاور ریوائیوال پلان کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، کمشنر پشاور، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے، ڈی سی پشاوراور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پشاور ریوائیول پلان کے تحت باچا خان چوک تا چارسدہ بس ٹرمینل روڈ ، دلہ زاک روڈ ، بھا نہ ماڑی روڈ اور نشتر آباد چوک سے رام داس چوک تک سرکلر روڈ کی اپ لفٹ اور بیو ٹیفیکیشن کیلئے ورک آرڈر ز جاری کئے جا چکے ہیں۔ آئندہ ماہ (اکتوبر2020) میں منصوبوں پر سول ورک کا اجراءکردیا جائیگا۔ اسی طرح ٹریفک منیجمنٹ پلان پشاور کے تحت زون ایف کیلئے 110ملین روپے کے فنڈ ز جاری کئے جا چکے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے کام رک گیا تھا جسے اب دوبارہ شروع کرکے تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا جبکہ زون ڈی میں ٹریفک منیجمنٹ پلان کیلئے ٹنڈر پر کام شروع ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بعض مقامات پربجلی کے کھنبے اور تاریں وغیرہ پلان پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنتے ہیںجن کا مستقل حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں پشاور میں بجلی کے ترسیل کے نیٹ ورک کو طویل مدتی پلان کے تحت پیکج وائز زیر زمین کرنے کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے باضابطہ اجلاس کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جنرل بس سٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مقصد کے لئے نئے بس سٹینڈ پر آئندہ ماہ کے آخر تک کام شروع کردیاجائےگا۔ رنگ روڈکے شمالی سیکشن (ورسک روڈ تا ناصر باغ)کی تعمیر کے لئے زمین کے حصول پر کام شروع ہے۔ وزیراعلیٰ نے زمین کے حصول کا عمل مکمل کرنے اور منصوبے پر عملدرآمد کیلئے مناسب ترین طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ یہ منصوبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے جسکی تعمیر سے ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی اور عوام کو براہ راستہ رسائی بھی ملے گی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ بی آرٹی کی بیوٹیفیکیشن کے منصوبے پر نومبر 2020سے کام شروع کیا جائے گا جو اپریل 2021تک مکمل کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر موٹروے پر انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کی خوبصورتی ، رنگ روڈکے ساتھ خوڑ پر پلانٹیشن اور میرا کچوری میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے جاری اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو پشاور شہر، حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاو ¿ن میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔