News Details

01/09/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا صوبے کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیںگے ۔ وزیراعلیٰ نے پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے حکام اور صوبے بھر کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو بارش کے دنوں میں مکمل طو پر الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے اپنی تمام تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اضلاع کی سطح پر ریسکیو اداروں کو پوری طرح متحرک کر دیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جائے۔ اُنہوںنے متعلقہ محکموں کو صوبے میں سیلابی ریلوں سے متاثرہ رابطہ سڑکوں، پلوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تمام محکمے اور ادارے سے مربوط اقدامات اُٹھائیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کو امدادی اشیاءکی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ تمام علاقوں میں امدادی کاروائیوں کو تیز کیا جائے۔ اُنہوںنے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں امداد اور بحالی کے کاموں کی بذات خود نگرانی کریں