News Details

28/08/2020

وزیراعظم کی زیر صدارت این سی سی کا اجلاس کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی حکمت عملی اور کارکردگی کی پذیرائی

وزیراعظم کی زیر صدارت این سی سی کا اجلاس کورونا سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی حکمت عملی اور کارکردگی کی پذیرائی سمارٹ لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد اور دیگر اقدامات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی ہے، اجلاس کو بریفینگ محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم عمران خان نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو دخان اپنی ٹیم کے ہمراہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے علاوہ دیگر تینوں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے بھی بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور محرم کے دوران کورونا کے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ محرم کے بعد ملک میں تعلیمی اداروں کو کھولنے سمیت دیگر متعلقہ اُمور پر غور خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا وباءسے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات اور حکمت عملی کو سراہا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد اور دیگر اقدامات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان اور اس کی پوری ٹیم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران کورونا وباءکے ممکنہ پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقداما ت کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی پوری مشینری الرٹ ہے اور اس سلسلے میں تمام تر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ محرم کے جلوسوں اور مجالس میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کیلئے اہل تشیع کے علماءاور ذاکرین کو آن بورڈ لیا گیا ہے اور تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو محرم کے دوران ایس او پیز پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں سمارٹ / مائیکرو لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کی شرح 80 فیصد سے زیادہ ہے جسے مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ اُنہوںنے مزید بتایا کہ رواں سیزن میں ابھی تک 13 لاکھ سے زائد سیاح صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات آئے ہیں جنہیں بہتر انداز میں مینج کرلیا گیا ہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے فورم کو محرم کے فوری بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ہارڈایریاز میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ان علاقوں میں آگے موسم سرما کی لمبی تعطیلات آرہی ہیں