News Details

20/08/2020

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاو ¿س میں ملاقات کی

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز وزیر اعظم ہاو ¿س میں ملاقات کی اور ان سے صوبے میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کو صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت سہولت پروگرام کی توسیع پر مبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مفاد عامہ سے متعلق اہم امور پر وزیر اعظم سے مشاورت کی۔وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کو سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی