News Details

11/08/2020

۔13اگست 2020 بروز جمعرات پشاور بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان دن 3:00 بجے مذکورہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے

ہینڈ آوٹ نمبر۔3 ۔پشاور۔11 اگست2020 ئ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اعلان کیا ہے کہ 13 اگست 2020 بروز جمعرات پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان دن 3:00 بجے مذکورہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔ یہ اعلان اُنہوںنے منگل کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں سنیئر صحافیوں کے ساتھ ایک نشست کے دوران کیا۔ بی آر ٹی منصوبے کو پی ٹی آئی حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ اور پشاور کے شہریوں کیلئے ایک بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگرچہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی تاہم دیر آید درست آید کی مثال اس منصوبے کی تکمیل پشاور کے باسیوں کیلئے ایک بڑی خوشخبری اور صوبائی حکومت کی بڑی کامیابی ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ گزشتہ صوبائی حکومت کے دور میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس شہر کے عوام کوجدیداور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اس منصوبے کا آغاز کیا تھا جس کی تکمیل ہمارے ہی دور حکومت میں مکمل ہو گئی۔ وزیراعلیٰ نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کے فوائد کے بارے میں عوام کو آگاہی دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ بی آر ٹی منصوبے کی طرح صوبے میں دیگر میگا منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق کام جاری ہے ، جن کی تکمیل سے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی منصوبے پر دن رات ایک کرکے کام کرنے پر اپنے پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی پی ڈی اے ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹرانس پشاور اور دیگر حکام کے کردار کی تعریف کی ۔