News Details
25/07/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پختونخوا ہائی ویز کونسل کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مزیددو سڑکوں کی پراونشلاائزیشن اور سڑکوں کی مرمت و بحالی کے سالانہ پلان برائے 2020-21 کی منظوری دے دی گئی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پختونخوا ہائی ویز کونسل کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مزیددو سڑکوں کی پراونشلاائزیشن اور سڑکوں کی مرمت و بحالی کے سالانہ پلان برائے 2020-21 کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ پلان کے تحت صوبے میں پہلے سے موجود سڑکوں کی مرمت و بحالی کو مقررہ ٹائم لائینز کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مرمت اور بحالی کے پلان میں کسی بھی نئی سڑک کی تعمیر کو شامل نہ کی جائے اور پلان پر ا ±س کی حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔پختونخوا ہائی ویز کونسل کا ا ±نیسواں اجلاس وزیراعلیٰ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر اشتیاق ارمڑ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ, سیکریٹری خزانہ عاطف رحمان ، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات اعجاز حسین انصاری، منیجنگ ڈائریکٹر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو پختونخوا ہائی ویز کونسل کے سابقہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد ، صوبائی سڑکوں کی تفصیلات ، سالانہ بحالی پلان، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے تحت نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں، خیبرپختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے بجٹ اور دیگر متعلقہ ا ±مور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبے میں نئی شاہراہوں کی تعمیر کے علاوہ پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی مجموعی طور پر 3099.65 کلومیٹر طویل 46 مختلف صوبائی ہائی ویز اور سڑکوں کی نگرانی، مرمت اور بحالی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے جس میں ضم شدہ اضلاع کی 383 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں دومزید سڑکوں کی پراونشلائزیشن کی منظوری دی گئی جن میں 34 کلومیٹر طویل کالام سے مہوڈنڈ روڈ (S-18 )اور ایبٹ آباد۔شیروان۔ بیر روڈ (S-12-C )شامل ہیں۔ ایبٹ آباد۔ شیروان۔ بیرروڈ 63 کلومیٹر طویل ہے ، جس سے پندرہ مختلف دیہات کی تقریباً4 لاکھ آبادی مستفید ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں یہ روڈ سیاحتی اور معدنی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے کیونکہ شملہ پہاڑی پارک اس روڈ پر واقع ہے اور روڈ کے دونوں اطراف پر متعدد معدنی ذخائر بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے بجٹ برائے مالی سال 2020-21 کی بھی منظوری دی گئی ، جس کا مجموعی حجم 4414 ملین روپے ہے۔ اسی طرح صوبائی سڑکوں کی مرمت و بحالی کے پلان اے کی بھی منطوری دی گئی جس کی تخمینہ لاگت 510.640 ملین روپے ہے جبکہ مرمت وبحالی کے پلان بی کے تحت 1400 ملین روپے کی اضافی رقم کی بھی ا ±صولی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی ہے کہ اس سلسلے میں باضابطہ سمری ارسال کی جائے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ چمکنی سے بڈھ بیر دو رویہ سڑک کی تعمیر ، فاروق اعظم چوک چارسدہ پر فلائی اوور / انڈ ر پاس کی تعمیر، صوابی جہانگیرہ روڈ کے باقی ماندہ پورشن کو دورویہ کرنے ، کاندھیاں وادی کالام روڈ کی تعمیراور سوات موٹروے کے فیز ٹو کی فیزبیلٹی سٹڈی ، ڈیزائننگ اور تعمیر سمیت متعدد نئی سکیمیں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 میں شامل کی گئی ہیں۔ اجلاس میں پختونخوا ہائی وزیز اتھارٹی کے پانچ سب انجینئرز کی اپ گریڈیشن کی بھی ا ±صولی منظوری دی گئی