News Details

15/07/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جلوزئی اکنامک زون کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جلوزئی اکنامک زون کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ 257 ایکڑ اراضی پر محیط اس اکنامک زون میں آٹھ ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری متوقع ہے، یہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے یہ ایک گیم چیلنجر منصوبہ ہے جس سے روزگار کے بلواسطہ اور بلا واسطہ 50ہزار نئے مواقع پیدا ہونگے۔ صوبائی دارالحکومت کے قریب ہونے ،انجینئرنگ یونیورسٹی اور نئی ہاو ¿سنگ سکیموںسے مستقل ہونے کی وجہ سے یہ اکنامک زون حقوق اہمیت کا حامل ہے جو دواسازی، فروٹ پراسسنگ، اسلحہ سازی، فوڈ پیکجنگ، فرنیچر ، کنسٹرکشن، ماربل، گرینائٹ اور دیگر صنعتوں کے لئے انتہائی موزوں ہے۔ اب تک اس نئے اکنامک زون میں مختلف قسم کی نئی صنعتیں لگانے کے لئے چارسو کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کورونا کی موجودہ مشکل صورتحال میں اس اکنامک زون کے افتتاح کو انتہائی اہمیت کا حامل اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کا کامیاب افتتاح صوبے میں صنعتوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کی مو ¿ثر کوششوں کا نتیجہ ہے اور خصوصاً کورونا صورتحال میں یہ پیش رفت ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کے لئے سرمایہ کاروں کی طرف سے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ صوبائی حکومت کی طرف سے باعث اطمینان اور حوصلہ افزا ءامر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے صوبائی حکومت ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے اور عنقریب اس طرح کے مزید اکنامک زونز کا بھی افتتاح کیا جائیگا جن میں چترال، ڈی آئی خان، حطار اور دیگر شامل ہیں۔ محمود خان نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت صوبے کے فلیگ شپ پروجیکٹ رشکئی اکنامک زون کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے اور عنقریب وزیراعظم پاکستان خود قومی اہمیت کے حامل اس منصوبے کا افتتاح کریں گے جو پورے صوبے کی تقدیر کو بدل کر رکھ دے گا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے تو اسے گو نا گوں مسائل درپیش ہیں جن میں کورونا وبا کا حالیہ چیلنج سب سے مشکل ہے لیکن موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ قیادت میں ان تمام چیلنجر پر قابو پانے اور لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبے میں نجی سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی حکومت کے اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں صنعت ، ہاو ¿سنگ، پن بجلی اور تعمیرات کے شعبوں کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ ان شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ حال ہی میں صوبائی کابینہ نے ہاو ¿سنگ اور تعمیرات شعبوں میں سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لئے متعلقہ قوانین اور قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوری دیدی ہے جسے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد ملے گی اور نتیجتاً صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود صوبے میں معاشی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا عمل نہیں روکے گا۔ محمود خان کامزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صوبے میں پن بجلی کے مواقع سے بہتر استفادہ کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے حال ہی میں صوبائی سطح پر پاور ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار رعایتی نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کرے گی جسے یہاں صنعتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ صوبائی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی بلاجواز تنقید اوربے بنیاد الزامات کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف والے صوبائی حکومت کے کسی بھی منصوبے کا جس کسی بھی ادارے سے تحقیقات کروانا چاہتے ہو ں کروالیں صوبائی حکومت حاضر ہے۔ جو لوگ گزشتہ پندرہ سالوں سے ایک صوبے میں اقتدار میں بیٹھے ہیں وہ صوبائی حکومت پر بلا جواز تنقید کرنے کی بجائے اگر اپنے صوبے کے مخدوش اور ابتر حالات کی بہتری پر توجہ دے تو وہاں کے لوگوں کا بھلا ہو جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وہ باتیں کرنے سے زیادہ کام کرنے پر توجہ دیتے ہیں، وہ کم گو ضرور ہیں لیکن جو کوئی بلا جواز اور بے بنیاد تنقید کریگا تو جو اب دینا اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے رشکئی اکنامک زون کے بروقت افتتاح کو ممکن بنانے پر معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان اور اس کی پوری ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے اس اکنامک زون کے قیام کے لئے کوششیں کرنے پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں وزیراعلیٰ نے جلوزئی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کے لئے درخواست جمع کرنے والے سرمایہ کاروں میں پلاٹس الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کئے۔ تقریب سے ایم این اے عمران خٹک ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم میاں خلیق الرحمن اور معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان کے علاوہ سیکرٹری صنعت جاوید خان مروت خیبرپختونخوا اکنامک زونز ڈیویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاوید اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ <><><><><><><>