News Details

09/07/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز چکدرہ کا مختصر دورہ کیا اور وہاں پر سوات موٹروے کے ملک احمد بابا الہ ڈنڈھ ڈھیری (چکدرہ)انٹرچینج کا باقاعدہ افتتاح کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز چکدرہ کا مختصر دورہ کیا اور وہاں پر سوات موٹروے کے ملک احمد بابا الہ ڈنڈھ ڈھیری (چکدرہ)انٹرچینج کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔مذکور انٹر چینج پر تعمیراتی کام حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے اور اسے ٹریفک کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو سوات موٹروے فیز ون کی تکمیل اوراسے ٹریفک کیلئے باقاعدہ طور پر کھولنے کے سلسلے میں اب تک کی پیشرفت پر بریفینگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سوات موٹروے فیز ون کی تکمیل پر کام آخری مراحل میں ہے اور اس سال ستمبر کے آخر تک فیزون کو ٹریفک کیلئے باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ فر انٹیر ورکس آرگنائزیشن، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی، محکمہ مواصلات و تعمیرات اورمتعلقہ ڈویژنل انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ کو سوات موٹروے فیزٹو پر کام شروع کرنے کے سلسلے میں بھی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سوات موٹروے کو پورے ملاکنڈ ڈویژن کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پورے خطے میں سیاحتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گابلکہ علاقے کے لوگوں کو آمد ورفت کی معیاری سہولیات بھی فراہم ہوں گی ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو سوات موٹروے فیز ٹو پر کام شروع کرنے کیلئے پیشگی لوازمات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے سوات موٹروے فیز ون کی تکمیل پر پیشرفت کا فضائی جائزہ لیا