News Details
08/07/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ایئر وائس مارشل عبد المعید خان نے الوداعی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ایئر وائس مارشل عبد المعید خان نے الوداعی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے پشاور میں دوران تعیناتی ائیر وائس مارشل عبد المعید کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پاکستان ایئر فورس کو ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کاضامن قراردیتے ہوئے کہا کہ ملکی سرحدوں کیلئے پاکستان ایئر فورس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ایئر وائس مارشل عبد المعید کو یادگاری شیلڈ پیش کی