News Details

03/07/2020

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی اور صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال، اس وباءسے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات اورصوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں خصوصاً ضم شدہ اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اُمور پر بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں ،کورونا وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاﺅن کے مثبت اثرات،موجودہ صورتحال میں صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا صورتحال سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا