News Details

29/06/2020

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بذدلانہ قدم قرار دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بذدلانہ قدم قرار دیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈز اور پولیس اہلکار کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے ملک ایک بڑے نقصان سے بچ گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ دہشت گردی کے کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کا کردار لائق تحسین ہے۔