News Details

22/06/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ کاروائیوں سے سیکیورٹی فوسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔