News Details

07/06/2020

خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اس لیے امیرجماعت اسلامی لاشوں پرسیاست نہ کریں

خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں اس لیے امیرجماعت اسلامی لاشوں پرسیاست نہ کریں،وزیراعلی کے ترجمان فرقان کاکاخیل نے اس ضمن میں واضح کیاکہ باچا خان ایئر پورٹ کو اسی مقصد کیلئے کھولا گیا ہے،خصوصی 777 جہاز کا بندوبست وزیراعلی محمود خان کرچکے ہے، عرب ممالک میں شہید بھائیوں کی لاشیں پشاور منتقل کررہے ہیں۔ ترجمان وزیراعلی نے کہاکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولیسز کے ذریعے لاشیں آبائی علاقوں کو منتقل کی جائے گی،حکومت کے پاس تمام وسائل موجود ہیں کسی خیراتی ادارے سے اپیل نہیں کی۔ ترجمان وزیراعلی نے کہاکہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطین کی شرط ختم کرچکے ہیں،مسافر اپنے گھروں میں قرنطین ہورہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ان سے رابط میں ہے۔ فرقان کاکاخیل نے کہاکہ امیر جماعت اسلامی لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، سیاست کا وقت نہیں وزیر اعلی اور صوبائی حکومت خدمت میں مصروف ہے، امیر جماعت اسلامی خیراتی ادارے کو سیاست کیلئے استعمال کررہے ہیں ، جماعت اسلامی کی سیاست کو عوام مسترد کرچکی ہے،وبا کو قومی یکجہتی سے شکست دینا چاہتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ چند مفاد پرستوں کو انسانی زندگی سے ذیادہ اپنی سیاست عزیز ہے