News Details

03/06/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید کاکا خیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی میاں جمشید کاکا خیل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں جمشید کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص کارکن سے محروم ہو گئی ہے ،اوراُن کی کمی ایک طویل عرصے تک محسوس کی جائےگی۔