News Details
31/05/2020
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ پولیس سروس ہسپتال پشاور کے پیتھالوجسٹ ڈاکٹر اورنگزیب اور نوشہرہ ہسپتال کے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ پولیس سروس ہسپتال پشاور کے پیتھالوجسٹ ڈاکٹر اورنگزیب اور نوشہرہ ہسپتال کے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اعظم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور صوبائی حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ کورونا مریضوں کے علاج معالجے کےلئے ڈاکٹروں کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی جانیں خطرے میں ڈال کردوسروں کی جانیں بچانے میں مصروف ہیں، حکومت ڈاکٹروں سمیت فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے دیگر طبی عملے کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل صورتحال میں طبی عملے کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا