News Details

26/05/2020

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناو ں کا اظہار کیا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک تمناو ¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف کوششوں میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز شب و روز برسر پیکار رہے ہیں، یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی روک تھام کے سلسلے میں چیف سیکرٹری اپنی سرکاری ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کیا ہے اور میں ان کی انتھک کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں،صوبے کے عوام کو کورونا سے تحفظ دینے کے لئے چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کی گراں قدر خدمات کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں