News Details

26/05/2020

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاو ¿س پشاورکی مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنر ہاو ¿س پشاورکی مسجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر کورونا صورتحال کے پیش نظرسماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔ وزیر اعلی سمیت دیگر شرکاءایک دوسرے سے بغل گیر نہیں ہوئے اور نہ ہی مصافحہ کیا۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی، کرونا وبا ءسے نجات اور سانحہ کراچی میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔