News Details

20/05/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا کی صورتحال میں ڈاکٹروں کے کردار کو انتہائی اہم اور قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈکس اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں اسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا کی صورتحال میں ڈاکٹروں کے کردار کو انتہائی اہم اور قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈکس اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں اسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وہ ذاتی طور پر طبی عملے کے اس کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں ہیں اور ان کے حوصلوں اور جذبوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو درپیش مسائل کا بھر پور احساس ہے اور ان مسائل کے حل کے لئے شروع دن سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، کافی حد تک ان مسائل پر قابو پالیا گیا ہے مزید بہتری کے لئے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز انصاف ڈاکٹرز فورم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے ممبرصوبائی اسمبلی سمیرہ شمس کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور کورونا کے حوالے سے مختلف امور خصوصاً عیدالفطر کے موقع پر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عید کے دنوں میں احتیاطی تدابیر کے طور پر وہ خودکسی سے عید نہیں ملیں گے اور اس طرح تمام صوبائی وزراءاور ممبران صوبائی اسمبلی بھی اپنے حجروں میں لوگوں سے عید نہیں ملیں گے جس کے لئے انہیں سرکلرجاری کیا جائیگا۔ وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے ہیلتھ سسٹم میں سامنے آنے والی کمزوریوں کو دور کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے چھوٹے بڑے تمام ہسپتالوں میں ایسی کسی بھی ہنگامی نوعیت کی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے درکار عملے ، طبی آلات اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ وفد کی طرف سے کورونا صورتحال میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے طبی عملے کے لئے رسک الاو ¿نس دینے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اگلے بجٹ میں صحت انصاف کارڈ سکیم کو صوبے کی سو فیصد آبادی تک توسیع دی جائے گی جسے یہاں کے لوگوں صحت کی مفت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے علاوہ سرکاری ہسپتالوں کی استعداد کار کو بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وفد کے ارکان نےکورونا سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود اس وبائ سے نمٹنے کے لئے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے مگر بعض سیاسی عناصر اس صورتحال کو اپنی سیاسی دوکان چمکانے کے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفد کے ارکان میں ڈاکٹر سجاد داوڑ، ڈاکٹر مشتاق، ڈاکڑنبی جان ، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر رحمت مہمند اور ڈاکٹر طارق بابر شامل تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر اور سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ بھی شامل تھے