News Details

19/05/2020

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے علاقہ مچھ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان کے علاقہ مچھ اور کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے سکیورٹی فورسز اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کے لئے سکیورٹی اداروں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے۔