News Details

12/05/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے علاوہ صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کو فعال بنانے کے لئے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو ضروری احکامات جاری کئے گئے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے اجلاس کو صوبے میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں ایک لاکھ 43ہزار سے زائدتعلیم یافتہ نوجوان رجسٹریشن کرواچکے ہیںجن میں خواتین رضاکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان رضاکاروں سے صوبے میں بے روزگار ہونے والے لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے علاوہ لوگوں کو راشن کی تقسیم ، ایس او پیز پر عملدرآمد اور قرنطینہ مراکز میں انتظامات کے سلسلے میں خدمات حاصل کی جائیں گی۔