News Details
11/05/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہارنے والے پاک فوج کے میجر محمد اصغر کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے دوران ڈیوٹی کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہارنے والے پاک فوج کے میجر محمد اصغر کی شہادت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر محمد اصغر نے دوسروں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنی زندگی قربان کر دی، قوم کو میجر محمد اصغر جیسے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں پر بجا طور پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قوم دھرتی پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کی ان لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی