News Details

09/05/2020

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی حکومت کے ڈیجیٹل ایکسیس پروگرام کے تحت صوبائی دارالحکومت میں سیٹیزن فیسیلیٹیش سنٹرز کے قیام کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کی آسانی کے لئے مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور اداروں کے تحت فراہم کی جانے والی شہری خدمات بشمول ڈرائیونگ لائیسنس، اسلحہ لائیسنس، ڈومیسائیل سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ، زمین کے انتقالات وغیرہ کے آن لائن اجراء کو ایک ہی چھت تلے یکجا کرنے لئے تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل تجاویز پیش کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگلے سال تک صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی ان سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کو ممکن بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی حکومت کے ڈیجیٹل ایکسیس پروگرام کے تحت صوبائی دارالحکومت میں سیٹیزن فیسیلیٹیش سنٹرز کے قیام کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کی آسانی کے لئے مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور اداروں کے تحت فراہم کی جانے والی شہری خدمات بشمول ڈرائیونگ لائیسنس، اسلحہ لائیسنس، ڈومیسائیل سرٹیفکیٹ، قومی شناختی کارڈ، زمین کے انتقالات وغیرہ کے آن لائن اجراء کو ایک ہی چھت تلے یکجا کرنے لئے تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے ایک ہفتے کے اندر قابل عمل تجاویز پیش کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اگلے سال تک صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی ان سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کو ممکن بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ وہ کذشتہ روز خیبر پختونخواہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ وزیر اعلی کے مشیر برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش ، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، سیکریٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مختیار آحمد اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شہباز خان کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو خیبر پختونخواہ ڈیجیٹل پالیسی کے مختلف پہلوؤں بشمول ڈیجیٹل اسکلز، ڈیجیٹل اکانومی، ڈیجیٹل گورننس اور ڈیجیٹل ایکسیس کی نمایاں خصوصیات کے علاوہ اس ڈیجیٹل ریجیم کے تحت شروع کئے گئے مختلف منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی نے ان منصوبوں پر عملی پیش رفت کی رفتار کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز مقرر کریں اور ان ٹائم لائنز کے عین مطابق عملی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لئے اگلے اجلاس میں قابل عمل تجاویز سامنے لے کر آئیں ۔ وزیر اعلی نے موجودہ دور کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا دور قرار دیتے ہوئے کہا صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ اس کے ذریعے عوام کے لئے ذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی ، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کی فراہمی، سرکاری محکموں کے استعداد کار میں بہتری، حکومتی معاملات میں شفافیت اور عوام کو تمام بنیادی شہری سہولیات کی آن لائن فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے شروع کئے گئے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوامی مفاد کے ان منصوبوں پر کاغذوں اور فائلوں کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر پیش رفت کی ضرورت ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور تاخیر کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر محکمہ خزانہ کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر ٹائم لائینز کے مطابق پیش رفت کو ممکن بنانے کے لئے فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔