News Details

07/05/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو دخان نے ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو دخان نے ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کے روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سطح پر کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ 9 مئی کے بعد لاک ڈا?ن میں نرمی کے حوالے سے چاروں صوبوں سمیت آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کی تجاویز پر غور وخوض اور مشاورت کی گئی۔متعلقہ وفاقی وزراءاور سول عسکری اداروں کے متعلقہ حکام کے علاوہ دیگر صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزادکشمیر نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر پڑنے والے اثرات خصوصاً معاشرے کے غریب طبقوں اور یومیہ ا ±جرت پر کام کرنے والے لوگوں کو درپیش معاشی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے تجاویز اور سفارشات پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت پہلے سے کھولی گئی تعمیراتی صنعت اور اس سے جڑی کاروبار کو مزید کھولنے، شہروں کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود پیمانے پر کھولنے ، پہلے سے کھلی اشیائے ضروریہ کی دوکانوں کے علاوہ رمضان اور عید کی مناسبت سے بعض ضروری کاروبار، الگ تھلگ دکانوں اور گلی محلے کی دکانوں کو ایک مخصو ص اوقات کار کے تحت کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم ان کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں بین الاضلاع ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی صورت میں کھولنے کے سلسلے میں لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں ملک میں لاک ڈاﺅن کو مرحلہ وار کھولنے کے سلسلے میں ہفتے کے دن سے ا ±ن دوکانوں اور کاروبار کو مشروط طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جن پر وفاق کی تمام اکائیوں کا اتفاق تھا۔ اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کے حوالے سے بعض صوبوںکے تحفظات کے پیش نظر معاملے پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے جبکہ بورڈ امتحانات اس سال منعقد نہ کرنے اور گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر طلبا ءکو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ۔ اجلاس میں بڑی مارکیٹوں ، شاپنگ مالز ، سیاحتی مقامات ، پارکوں ، کھیلوں کی سرگرمیوں ، عوامی اجتماعات ، شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقریبات کو بدستور بند رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔