News Details

03/05/2020

خیبر پختونخوا گرڈ اینڈ ٹرانسمیشن کمپنی کے قیام کی منظوری ایک اہم سنگ میل ہے

خیبر پختونخوا گرڈ اینڈ ٹرانسمیشن کمپنی کے قیام کی منظوری ایک اہم سنگ میل ہے، کمپنی کے زریعے صوبے میں بجلی کی مقامی پیداوار کی ترسیل اور تقسیم کا اپنا نظام قائم کیا جائے گا، صوبائی حکومت صوبے میں پن بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے، وزیر اعلی محمود خان۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی کابینہ سے خیبر پختونخوا گرڈ اینڈ ٹرانسمیشن کے قیام کی منطوری کو موجودہ صوبائی حکومت کا ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ صوبائی سطح پر اپنی نوعیت کی اس پہلی کمپنی کے قیام سے اب صوبائی حکومت بجلی کی اپنی پیداوار کو اپنے گرڈ اور ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے ذریعے ترسیل اور تقسیم کرنے کے قابل ہوجائے گی جبکہ اس وقت صوبائی حکومت اپنی بجلی کی پیداوار کی ترسیل اور تقسیم کے لئے نیشنل گرڈ اور ٹرانسمیشن سسٹم پر انحصار کررہی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے مذکورہ کمپنی کے قیام کی منطوری کو ایک تاریخی فیصلہ اور صوبے کے عوام کے لئے موجود صوبائی کا ایک بہت بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے قیام سے صوبائی حکومت کی اپنی پیدا کردہ بجلی کو نیشنل گرڈ میں دینے یا مقامی صارفین کو دینے میں آسانی ہوگی اور یہ بجلی کی پیداوار اور تقسیم کار میں خود انحصاری حاصل کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ یاد رہے صوبائی کابینہ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں خیبر پختونخوا گرڈ اینڈ ٹرانسمیشن کمپنی کے قیام کی منطوری دی تھی۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اس کمپنی کے قیام سے صوبے میں صنعتوں اور دیگر کمرشل صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جاسکے گی جسے یہاں صنعتوں اور کاروبار کو فروغ ملے گا اور اس طرح یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں پن بجلی کے پیدا کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت وفاق کے تعاون سے ان مواقع کو استعمال میں لاکر نہ صرف صوبے بلکہ ملک کو بھی بجلی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لئے ایک مربوط اور جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے۔