News Details
02/05/2020
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران صوبے میں سرکاری سطح پر کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو 40 ٹیسٹس یومیہ سے بڑھا کر 1500 ٹیسٹس یومیہ کر دیا گیا ہے جبکہ عنقریب اس تعداد کو دوگنا کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے گزشتہ ڈیڑھ مہینے کے دوران صوبے میں سرکاری سطح پر کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو 40 ٹیسٹس یومیہ سے بڑھا کر 1500 ٹیسٹس یومیہ کر دیا گیا ہے جبکہ عنقریب اس تعداد کو دوگنا کر دیا جائے گا۔ کورونا ٹیسٹنگ کے لئے صوبائی حکومت کی نظر شدہ پالیسی سے صوبے میں کورونا کے مریضوں کی بروقت تشخیص ممکن ہو سکے گی اور اس طرح اس وائرس کے پھیلاو ¿ کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے گذشتہ روز وزیر اعلی ہاوس پشاور میں ان سے ملاقات کی اور صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ کی موجودہ استعداد اور آنے والے دنوں میں اسے مزید بڑھانے سے متعلق مختلف اُمور اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر نے وزیر اعلی کو کورونا ٹیسٹنگ کے لئے محکمہ صحت کی نظر ثانی شدہ پالیسی کے مختلف پہلوو ¿ں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد نجی طبی اداروں کی شراکت سے کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کو بڑھا کر پانج ہزار ٹیسٹس یومیہ کرنے پر کام جاری ہے۔
کورونا ٹیسٹنگ کے لئے محکمہ صحت کی نظر ثانی شدہ پالیسی کو اس وبا سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایک اہم قدم قرار دیتے ہو ئے وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ اس نظر ثانی شدہ پالیسی کے گائیڈ لائنز پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ نظر ثانی شدہ پالیسی میں فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے عملے کو ٹیسٹنگ کے لئے پہلی ترجیح پر رکھنا موجودہ صورتحال کی اشد ضرورت تھی جسے ان فرنٹ لائن ورکرز کی تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی