News Details

23/04/2020

صوبے میں موجود دوسرے صوبوں اور باہر ممالک کے تبلیغی حضرات سے متعلق معامالات کیلئے فوکل پرسنز مقررکرنے کا فیصلہ دوسرے صوبوں اور بیرون ملک سے آئے تبلیغی حضرات ہمارے بھائی اور مہمان ہیں، اُن کا بھر پور خیال رکھا جائے گا، محمود خان

صوبے میں موجود دوسرے صوبوں اور باہر ممالک کے تبلیغی حضرات سے متعلق معامالات کیلئے فوکل پرسنز مقررکرنے کا فیصلہ دوسرے صوبوں اور بیرون ملک سے آئے تبلیغی حضرات ہمارے بھائی اور مہمان ہیں، اُن کا بھر پور خیال رکھا جائے گا، محمود خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اس وقت صوبہ خیبرپختونخوا میں موجود دیگر صوبوں اور بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے تبلیغی حضرات ہمارے بھائی اور مہمان ہیں ، ہم پشتون روایات کے عین مطابق اپنے مہمانوں کا خیال رکھیں گے ، جب تک وہ یہاں ٹھہرے ہیں اُنہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اُن کا بھر پور خیال رکھا جائے گا جس کیلئے تمام ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو پہلے سے ضروری احکامات دیئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے جمعرات کے روز تبلیغی جماعت کے تین رکنی ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجس نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں اُن سے ملاقات کی اور موجودہ صورتحال میں تبلیغی جماعت کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی وزیر امجد علی خان اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جس وقت صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوئے اُس وقت سے یہاں پر مقامی ، ملکی اور غیر ملکی تبلیغی حضرات کیلئے قرنطینہ ، سکریننگ اور ٹیسٹنگ کے علاوہ دیگر انتظامات پر کام شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت قرنطینہ کی مدت پوری کرنے اور ٹیسٹنگ کروانے کے بعد بہت سارے تبلیغی حضرات کو اُن کے صوبوں اور ملکوں کو واپس بھیجوایا گیا ہے جو بحفاظت اپنے اپنے جگہوں میں پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ اس وقت صوبے میں موجود اُن تمام تبلیغی حضرات کو رائیونڈ مرکز تک پہچانے کا بندوبست صوبائی حکومت کرے گی جن کا اندراج رائیونڈ مرکز میں ہوا ہے ۔ اُنہوں نے مزید یقین دلایا کہ صوبے سے رائیونڈ مرکز میں خدمت کیلئے جانے والے افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ وفد کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے صوبے میں موجود غیر مقامی تبلیغی حضرات کو اُن کے علاقوں کو بھیجنے اور دیگر صوبوں میں موجود خیبرپختونخوا کے تبلیغی حضرات کو یہاں لے آنے کے سلسلے میں محکمہ داخلہ کے ایک اعلیٰ آفیسر کو فوکل پرسن مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ اس طرح ایک فوکل پرسن تبلیغی جماعت کی طرف سے مقرر ہو گا جو مذکورہ مقصد کیلئے ایک دوسرے سے روزانہ کی بنیادوں پر رابطہ رکھیں گے۔ اس موقع پر کورونا وائرس کو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان اور آزمائش قرار دیتے ہوئے خصوصی دُعا کی گئی کہ اﷲ تعالیٰ خصوصی رحم و کرم فرما کر پوری قوم کو اس آزمائش میں سرخر و کرے ۔