News Details

19/04/2020

ای-ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں میں میرٹ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا کو ان کے گھروں تک مفت درسی کتب کی فراہمی کا عمل بر وقت مکمل کیا جائے، وزیر اعلی محمود خان کی محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت ۔

ای-ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں میں میرٹ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبا کو ان کے گھروں تک مفت درسی کتب کی فراہمی کا عمل بر وقت مکمل کیا جائے، وزیر اعلی محمود خان کی محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت ۔ نجی سکولوں میں چھ ہزار اور اسے زائد ماہوار فیس دینے والیطلبہ کو 20 فیصد جبکہ اسے کم فیس دینے والوں کو 10 فیصد رعایت دی جائے گی، وزیر اعلی کو بریفنگ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ محکمے کی ای-ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں میں میرٹ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے اور تمام تبادلے ای-ٹرانسفر کے لئے وضع شدہ فارمولے کی اصل روح کے مطابق کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے حکام کو مزید ہدایت کی ہے کہ سالانہ امتحانات میں کامیاب ہونے والیطلبا کو ان کے گھروں تک اگلے تعلیمی سال کے لئے مفت درسی کتب کی فراہمی کو بر وقت مکمل کرنے کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ طلبا کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔وہ گزشتہ روز محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب، سیکریٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم ندیم اسلم چوہدری اور ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم حافظ محمد ابراہیم کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وزیر اعلی کو بتایا گیا کہ سالانہ امتحانات میں پاس ہونے والے سرکاری اسکولوں کے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو اگلے تعلیمی سال کیلئے ان کے گھروں تک مفت درسی کتب کے علاوہ رزلٹ کارڈز اور ہوم ورکس کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا ہے جس کے لئے اساتذہ کو خصوصی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں تاکہ کورونا صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران طلبا کو تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رکھا جاسکے اور ان کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔ وزیر اعلی کو محکمے کے ای-ٹرانسفر پالیسی کے تحت اساتذہ کے تبادلوں سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔ موجودہ صورتحال میں نجی تعلیمی اداروں میں فیسوں کی ادائیگی کے بارے میں وزیر اعلی کو اگاہ کیا گیا کہ نجی تعلیمی ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ صورتحال میں 6000 اور اسے زائد ماہوار فیس ادا کرنے والے طلبا کو 20 فیصد جبکہ اسے کم فیس ادا کرنے والے طلبا کے لئے 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔ اس طرح اپریل کی فیس اپریل اور مئی کی فیس مئی میں ادا کی جائے گی اور کوئی یکمشت ادائیگی نہیں ہوگی۔ بورڈ امتحانات کے بارے میں بتایا گیا کہ فی الحال بورڈ امتحانات جون کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کا پروگرام تیار کیا گیا اور ان امتحانات کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور متعلقہ بورڈ حکام کواحکامات جاری کئے گئے ہیں