News Details
16/04/2020
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والی جانی اور مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے افراد کی اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے ہونے والی جانی اور مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق ہونے والے افراد کی اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، ان کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے جان بحق ہونے والی افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعابھی کی ہے۔