News Details

13/04/2020

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گجرات کے قریب پاک فوج کے مشاق طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گجرات کے قریب پاک فوج کے مشاق طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے حادثے میں میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔