News Details
08/04/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر چیف منسٹرسیکرٹریٹ میں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم صوبہ بھر میں کرونا کی صورتحال اور اس حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان شراکت کار کو مربوط بنانے کیلئے مکمل طور پر فعال ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر چیف منسٹرسیکرٹریٹ میں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم صوبہ بھر میں کرونا کی صورتحال اور اس حوالے سے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی نگرانی اور متعلقہ اداروں کے درمیان شراکت کار کو مربوط بنانے کیلئے مکمل طور پر فعال ہے۔ صوبے کے طول و عرض سے کرونا سے متعلق عوامی شکایات وصول کرنے اور ان کے بروقت ازالے کے سلسلے میں مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے کنٹرول روم میں مختلف شفٹوں میں عملہ چوبیس گھنٹے کام کررہاہے۔
وزیراعلیٰ محمود خان اس کنٹرول روم کے زریعے صوبے بھر میں کرونا سے متعلق جملہ امور کی بذات خود نگرانی کررہے ہیں۔ کنٹرول روم کا تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے علاوہ ضلعی انتظامیہ سے مسلسل اور براہ راست رابطہ قائم ہے۔ کنٹرول روم کے اعداد و شمار کیمطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کنٹرول روم کو صوبہ بھر سے مختلف نوعیت کے 200سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں۔ عوام نے سے ان کے شکایات کے ازالے کو یقینی بنانے پر کنٹرول روم کے بروقت اور موثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
عوام کرونا سے متعلق اپنی شکایات بذریعہ ٹیلی فون ، فیکس اور واٹس ایپ درج کرواسکتے ہیں۔ کنٹرول روم کے رابطہ نمبر درجہ ذیل ہیں
یو اے این نمبر۔ 091-111-712-713
ٹیلی فون نمبر:۔ 091-9222561-3
فیکس نمبر : ۔ 091-9210707
واٹس اپ نمبر : ۔ 0347-666849