News Details

07/04/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کے روز عبدالولی خان یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ مرکز کے دورے کے موقع پر پولیس کے دستے سے سلامی لینے سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ سلامی کے حقدار فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کے روز عبدالولی خان یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ مرکز کے دورے کے موقع پر پولیس کے دستے سے سلامی لینے سے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ سلامی کے حقدار فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز ، نرسز، پیرا میڈیکس اور دیگر عملہ ہےں لہٰذاسلامی انہیں پیش کی جائیں جس پر پولیس کے دستے نے موقع پر موجود طبی عملے کے ٹیم کو سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ طبی عملہ ان مشکل حالات میں جس طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس پر ہم سب بجا طور پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور میں ان کے حوصلوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کے حوصلے اور جذبے کو دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انشاءاللہ تعالیٰ ہم اس مشکل صورتحال سے بہت جلد نکلنے میں کامیاب ہوں گے