News Details

06/04/2020

زکوٰة فنڈ سے صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 12ہزار روپے دئےے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے مستحق خاندانوں کو رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ یہ پیکج احساس پروگرام کے توسط سے دئیے جانے والے امداد کے علاوہ ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان

زکوٰة فنڈ سے صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 12ہزار روپے دئےے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے مستحق خاندانوں کو رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ یہ پیکج احساس پروگرام کے توسط سے دئیے جانے والے امداد کے علاوہ ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کورونا صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے تحت صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو زکوٰة فنڈ سے فی خاندان 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جس پر ایک ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔ یہ رقوم چھ، چھ ہزار روپے کی دو قسطوں میں ادا کئے جائیں گے ۔ یہ امدادی رقوم صوبائی حکومت کی طرف سے احساس پروگرام کے تحت دیئے جانے والے پیکج کے علاوہ ہے ۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت پیر کے روز محکمہ زکوة اور سماجی بہبود کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ چیئرمین صوبائی زکوة کمیٹی، سیکرٹری زکوة اور سماجی بہبود کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پیکج کے لئے 29 ہزار خاندانوں کی پہلے سے رجسٹریشن کی جاچکی ہے ، جبکہ دیگر خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مستحق خاندانوں کی نشاندہی مقامی زکوة کمیٹیوں کے ذریعے کی جائیں گی جس کے بعد ان کی مزید چھان بین کی جائے گی تاکہ یہ رقوم صرف مستحق لوگوں کو ملے اور اس میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے ۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ پہلے سے رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کوامداد ی رقوم کی تقسیم اور دیگر خاندانوں کی نشاندہی کا عمل بغیر کسی تاخیر کے شروع کیا جائے اور امداد ی رقوم کی تقسیم کے سارے عمل میں شفافیت کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہمیں لوگوں کی تکالیف کا بھر پور احساس ہے اور حکومت لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت لاک ڈاﺅن کئے گئے علاقوں میں لوگوں کو فوڈ پیکج کی فراہمی پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔