News Details

26/03/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری نوعیت کے آلات اور خصوصاً طبی عملے کی حفاظت کے لئے حفاظتی اشیاءکی خریداری اور سپلائی کی صورتحال پر اب تک کی پیش رفت پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو ان اشیاءکی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کورونا متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ضروری نوعیت کے آلات اور خصوصاً طبی عملے کی حفاظت کے لئے حفاظتی اشیاءکی خریداری اور سپلائی کی صورتحال پر اب تک کی پیش رفت پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو ان اشیاءکی فراہمی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور اس عمل میں سرکاری امور کو نمٹانے کے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر کام کیا جائے ۔کورونا کے مریضو ں کی علاج معالجے پر مامور طبی عملے کی حفاظت کواولین ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کی تحفظ کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتے اوراس مقصد کے لئے درکار تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ وہ جمعرات کے روز محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کیلئے درکار طبی آلات اور ان مریضوں کے علاج معالجے پر مامور طبی عملے کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حفاظتی اشیاءکی خریداری اور صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو ان اشیاءکی فراہمی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے صوبے کے تمام اضلاع کو مجموعی طور پر 180,000 فیس ماسکس، 20,000 این95ماسکس، 6850 سرجیکل گاو ¿نز، 4325 گوگلز، 6116ہینڈ سینیٹائزر، 3310ہینڈ واش، 217,000 گلاو ¿ز، 8,800ڈنگریز فراہم کئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیاکہ اِس وقت 600ملین روپے لاگت کے ضروری اشیاءاور طبی آلات کی خریداری کے آرڈرز جاری کئے جا چکے ہیں، جس میں سے اکثر اشیاءاور آلات مل بھی چکے ہیںاور ان اشیاءکی صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو سپلائی کرنے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔ اجلاس کوآگاہ کیا گیا کہ صوبے کے ہائی رسک اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع کو بھی طبی آلات اوربنیادی ضرورت کی دیگر اشیاءفراہم کی گئی ہے جبکہ خریداری اور سپلائی کے اس عمل میں دن بدن بہتری آتی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام ڈویژن کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں کو ان اشیاءکی بلا تاخیر سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے ڈویژنل سطح پر محکمہ صحت کے افسران خصوصی طور پر تعینات کئے گئے ہیں