News Details
24/03/2020
وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان کا کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت
وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان کا کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ نے دوسروں کے لئے قربانی دینے کی جو مثال قائم کی ہے اس پر پوری قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے نے اسامہ ریاض کو قوم کا اصل ہیرو اور صحیح معنوں میں مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کی گرانقدر خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی محمود خان نے شہید کی درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔