News Details

24/03/2020

کورونا وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ محمود خان پوری طرح متحرک وزیراعلیٰ" ڈرو نہیں ,لڑو " کے مشن پر قائم ،بغیر کسی سکیورٹی اور پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کورونا وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ محمود خان پوری طرح متحرک وزیراعلیٰ" ڈرو نہیں ,لڑو " کے مشن پر قائم ،بغیر کسی سکیورٹی اور پروٹوکول شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ سماجی رابطوں اور عوامی میل جول کو کم کرنے کیلئے مارکیٹوں کی بندش سمیت دیگر اقدامات کا بذات خودجائزہ ضلعی انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار مارکیٹوں ، شاپنگ پلازوںاور ریسٹورنٹس کو بند رکھنے میں تعاون کرنے پر وزیراعلیٰ نے مالکان کا شکریہ ادا کیا وزیراعلیٰ کی عوام سے گھروں میں رہنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل اﷲ کے فضل اور عوام کے تعاون سے ہم اس وباءکو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے، وزیراعلیٰ محمود خان کورونا وائرس کی وباءکے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان پوری طرح متحرک ہیںاور اس سلسلے میں جملہ اُمور کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔ " ڈرو نہیں، لڑو" کے مشن پر قائم رہتے ہوئے وزیراعلیٰ نے منگل کے روز اچانک بغیر کسی سکیورٹی اور پروٹوکول کے شہر کے دورے پر نکلے اور عوامی میل جول اور سماجی رابطوں کو کم کرنے کیلئے مارکیٹوں اور دیگر عوامی مقامات کی بندش سمیت انتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے دیگر اقدامات کا بذات خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گلبہار ، جی ٹی روڈ ، نشترا ٓباد ، ہشتنگری، قصہ خوانی، یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور ان علاقوں میں مارکیٹوں ، شاپنگ پلازوں اور دیگر عوامی مقامات کی بندش کا بغورجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کے تحفظ کی خاطر مارکیٹوں سمیت دیگر عوامی رش کے مقامات کو بند کر دیا ہے تاہم میڈیکل سٹور ز اور جنرل سٹور ز سمیت روزمرہ اشیائے ضروریہ کی تمام دکانیں کھلی رہیں گی ۔ وزیراعلیٰ نے ایک دفعہ پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود رکھیں ، سماجی رابطوں کو کم سے کم کریں ،رش والے مقامات میں جانے سے گریز کریں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے تناظر میں صورتحال کو بہترقرار دیتے ہوئے اُنہوںنے کہاکہ حکومت اس صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے دن رات کوششوں میں لگی ہوئی ہے اور ان کوششوں کو کامیاب کرنے کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔وزیراعلیٰ نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے مارکیٹوں، شاپنگ پلازوں ، ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس اور دیگر عوامی مقامات کو بند رکھنے میں تعاون کرنے پر مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔ کورونا وائر س کے خلاف جنگ میں انتظامیہ ، پولیس ، آرمی ، ہیلتھ ورکرز اور دیگر تمام اداروں کے کردار کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بہتر ٹیم ورک اور مربوط کوششوں کے ذریعے انشاءاﷲ تعالیٰ اس آزمائش میں سرخرو ہوں گے