News Details

22/02/2020

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقہ منگاہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں تک محدود رہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے ذمہ دار اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقہ منگاہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں تک محدود رہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر کے ذمہ دار اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ مردان اور خصوصا منگاہ کے عوام کے نام جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ حکومت کو ان کی تکالیف کا بھر پور احساس ہے لیکن اس وقت حکومت کی اولین ترجیح ان کی اور دیگر لوگوں کے جانوں کا تحفظ ہے جس کے لئے انتظامیہ سخت اور مشکل فیصلے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سخت فیصلے چند دنوں کے لئے ہیں جو ہمیں بہت بڑی مشکل سے بچائیں گے جس کے لئے حکومتی اداروں کو آپ سب کے تعاون کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کورونا وبا کے پھیلاو ¿ کو روکنے اور لوگو ں کی خانیں بچانے کے لئے ہر لحاظ سے متحرک ہے، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سمیت پوری حکومت آپ کی خدمت کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر منگاہ کے عوام سے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ حکومت عوام کے تعاون سے اس مشکل صورتحال سے نمٹنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ دریں اثنا وزیر اعلی محمود خان نے ہسپتالوں، آئیسولیشن وارڈز اور قرنطینہ مراکز میں ڈیوٹی پر مامور طبی عملے کو شانداد الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سمیت پوری قوم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے بشمول ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈکس اور دیگر عملے کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ حکومت ان کی بے لوث خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہ عملہ اس مشکل وقت میں جس جذبے کے ساتھ لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے اور وہ ذاتی طور پر اس چیز پر فخر محسوس کررہے ہیں