News Details

17/03/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا پہلا اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا پہلا اجلاس اتھارٹی کیلئے ایک ڈائریکٹر جنرل، ایک ڈائریکٹر اور تین جنرل منیجر سمیت دیگر انتظامی آسامیوں کی منظوری انٹگرٹیڈ ٹوارزم پلان کا مسودہ تیار کرلیا ہے ۔ جلد ہی نوٹیفائی کیا جائے گا، اجلاس کو بریفینگ مجوزہ کالام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا معاملہ جلد کابینہ کی منظور ی کیلئے پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کیلئے منظور شدہ انتظامی عہدوں پر بھرتیوں کا عمل جلد شروع کیاجائے ، محمود خان خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت منگل کے روز پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں اتھارٹی کیلئے ایک ڈائریکٹر جنرل، ایک ڈائریکٹر اور تین جنرل منیجرزکے علاوہ دیگر انتظامی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی۔ ان عہدوں پر نجی شعبے سے تجربہ کار اور پیشہ وار افراد کو مسابقا تی عمل کے ذریعے ایک خاص مدت کیلئے بھرتی کیا جائے گا اور بہتر کارکردگی کی بنیاد پر اس مدت میں توسیع بھی کی جائے گی۔اجلاس میں اتھارٹی کے آپریشنل اخراجات کیلئے بجٹ ، مجموعی انتظامی ڈھانچے کے علاوہ اتھارٹی کیلئے گاڑیوں اور دیگر دفتری استعمال کی اشیاءکی خریداری کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر، سیکرٹری ٹوارزم، سیکرٹری بلدیات ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری ماحولیات اور سیکرٹری مواصلات کے علاوہ ممبر صوبائی اسمبلی عائشہ بانو اور نجی شعبے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران شمائلہ تبسم، ڈاکٹر روح اﷲ، رابعہ امین اور سید سلمان سادات نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو صوبے میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کے قلیل المدتی اور طویل المدتی منصوبوں اور سرگرمیوںپر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا انٹگرٹیڈ ٹوارزم پلان کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی ہے جسے جلد ہی نوٹیفائی کر دیا جائے گاجبکہ سوات میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مجوزہ کالام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے رولز تیار کرلئے گئے ہیں جنہیں حتمی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے حکام کو ہدایت کی کہ کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کیلئے منظور شدہ انتظامی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو کم سے کم ممکنہ وقت میں مکمل کیا جائے اور اس سارے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔اُنہوںنے مزید ہدایت کی کہ مجوزہ کالام ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے تیار کر دہ رولز جلد ہی کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کئے جائیں تاکہ اتھارٹی کا قیام جلد عمل میں لا کر آنے والے سیزن میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو علاقے کی طرف راغب کیا جا سکے