News Details

12/03/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نیا پاکستان ہاو ¿سنگ سکیم سمیت صوبے میں جاری دیگر ہاو ¿سنگ سکیموں پر طے شدہ ٹائم لائنز کے مطابق پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے نیا پاکستان ہاو ¿سنگ سکیم سمیت صوبے میں جاری دیگر ہاو ¿سنگ سکیموں پر طے شدہ ٹائم لائنز کے مطابق پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، تاکہ عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے 80 ہزار کنال وسیع قطعہ اراضی پر محیط سی پیک سٹی نوشہرہ کے منصوبے پر عملی کام کے آغاز کو جلد یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے ،خصوصی طور پر منصوبے کیلئے حاصل کی گئی زمین کے مالکان کو ادائیگی کا عمل تیز تر کرنے اور اس سلسلے میں پیشرفت کی ہفتہ واررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ براہ راست ہفتہ وارپیش رفت کی نگرانی کریگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس پر عملدرآمد میں تاخیر کی کوئی گنجائش موجود نہیں ۔ و ہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ ہاو ¿سنگ کے اہم منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی،سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز، ڈی پی او اور ڈی سی نوشہرہ ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو پراونشل ہاﺅسنگ اتھارٹی اور فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے جوائنٹ ونچر کے تحت ضلع نوشہرہ میں 80 ہزار کنال اراضی پر محیط سی پیک سٹی کے منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کے لئے حاصل کی گئی زمین کے مالکان کو ادائیگی کا عمل شروع ہے ،اوراس مقصد کیلئے خصوصی تحصیلدار فراہم کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کیلئے 50 افراد پر مبنی پولیس نفری فراہم کر دی گئی ہے ، جبکہ سائٹ پر مخصوص پولیس سٹیشن کی عمارت کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔ وزیراعلیٰ نے زمین مالکان کو ادائیگی کا عمل مزید تیز کرکے مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ، اور واضح کیا کہ اس کام میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے منصوبے کے لئے حاصل کی گئی زمین ایف ڈبلیو او کی ملکیت میں دینے کے حوالے سے قانونی تقاضے فوری طور پر پوری کرنے اور اس کی رپورٹ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محمود خان نے منصوبے کی سائیٹ پر غیر قانونی کان کنی کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ منصوبے پر ترقیاتی کاموں کی حائل میں تمام رکاوٹیں ہنگامی بنیادوں پر دور کی جائیں۔ تمام متعلقہ ادارے بروقت تعاون یقینی بنائیں اور پیش رفت نظر آنی چاہئیے۔ وزیراعلیٰ کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم سوریزئی پشاور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے کنسلٹنٹ کی ہائیرنگ اور ممبر شپ مہم رواں ماہ جبکہ پلاننگ اور ڈیزائننگ 20مئی تک مکمل کر لی جائیگی اور جولائی 2020کے وسط تک فزیکل ورک کا اجراءکر لیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ نیا پاکستان ہاو ¿سنگ سکیم ہنگو بھی رواں ماہ کے آخر تک اجراءکے لئے تیار ہوگی ۔ وزیراعلیٰ کو حیات آباد فیز v میں سرکاری ملازمین کیلئے ہائی رائیز فلیٹس کی تعمیر کے منصوبے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔28 کنال اراضی پر محیط اس منصوبے کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20 میں 200 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت مختلف کیٹگریز کے 144 فلیٹس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ منصوبے پر 60 فیصد کام ہو چکا ہے جبکہ مطلوبہ وسائل کی فراہمی کی صورت میں جون 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے درکار 500ملین روپے فراہم کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ مقررہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبہ مکمل ہونا چاہیئے ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سول کوارٹرز میں فیزII کے تحت 96 فلیٹس کی تعمیر کیلئے پی سی ون پی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کیا جائے جا چکا ہے ۔ جس کی لاگت 886.506 ملین روپے ہے ۔ منصوبے کے لئے نوٹس انوائیٹنگ ٹینڈر رواں ہفتے مدعو کرلیا جائیگا۔ خیبرپختونخوا میں سٹیلائٹ ٹاﺅنز کے قیام کے منصوبے کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کا مقصد بڑے شہروں پر آبادی کے بوجھ کو کم کرنا ہے ۔منصوبے کا پی سی ٹو پی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہو چکا ہے ۔ مختلف اضلاع میں سٹیلائٹ ٹاﺅنز کے قیام کیلئے جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ پشاور، کوہاٹ ، خیبر ، بونیر اور ڈھیری زرداد کے لئے آئندہ دو ہفتوں میں ایکسپریشن آف انٹرسٹ مدعو کر لیا جائیگا۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ 14067.86 ملین روپے کے تخمینہ لاگت سے 8905 کنال اراضی پر محیط جلوزئی ہاﺅسنگ سکیم پر 65 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ منصوبے کے فیز ون کے الاٹیز کو رواں مالی سال کے دوران قبضہ دے دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت مختلف سائز کے 8631پلاٹس تیار کئے جارہے ہیں۔209کنال اراضی پر محیط میڈیا کالونی / ڈنگرام ہاﺅسنگ سکیم سوات کا پی سی ون تیار ہے جو اسی ہفتے پی ڈی ڈبلیو پی کو پیش کردیا جائیگا۔ پی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد سکیم کا اجراءکر دیا جائیگا۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ ہاو ¿سنگ سکیموں کے لئے رجسٹریشن مہم کے تحت سرکاری ملازمین سے 88000درخواستیں موصول کی گئی ہے۔ سکیموں میں کم آمدنی والے سرکاری ملازمین اور عوام کے لئے خاطر خواہ پلاٹس رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سواوے بونیر میں 300کنال اراضی پر محیط کم لاگت ہاو ¿سنگ سکیم اور ڈھیری زرداد چارسدہ میں 190کینال اراضی پر محیط کم لاگت ہاو ¿سنگ سکیم کا اجراءبھی کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے میں جاری تمام ہاو ¿سنگ سکیموں کی معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ ہاو ¿سنگ سکیموں کا مقصد عوام کو کم لاگت پر معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔