News Details

09/03/2020

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین جبکہ کاروائی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین جبکہ کاروائی میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ یہاں سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کرنل کے درجات کی بلندی اور شہید کے پسماندگان کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ اُنہوںنے کہاکہ شہید کرنل نے خودتو جام شہادت نوش کیا مگرملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ۔ محمود خان نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قوم کا ہر فرد ملک و قوم کی سلامتی اور امن کی بحالی کی جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔