News Details

07/03/2020

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی ڈیٹا فوری اکھٹا کیا جائے جبکہ مزید نقصانات کو کم سے کم کرنے کےلئے ہر ضلع میں فیلڈ ٹیمیں روانہ کی جائیں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی ڈیٹا فوری اکھٹا کیا جائے جبکہ مزید نقصانات کو کم سے کم کرنے کےلئے ہر ضلع میں فیلڈ ٹیمیں روانہ کی جائیں۔ انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ان بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی و امداد اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے فوری ٹیمیں روانہ کریں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ان متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ے گی اوراس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔