News Details

06/03/2020

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا حالیہ بارشوں سے ہونے والی جانی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار۔ متاثرہ افراد کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا حالیہ بارشوں سے ہونے والی جانی نقصانات پر دلی افسوس کا اظہار۔ متاثرہ افراد کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی، محمود خان خیبر پختونخواہ حکومت کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف حصوں میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان واقعات میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں جان بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریلیف کو ہدایت کی ہے کہ ان متاثرین کی مالی معاونت کو کم سے کم وقت میں ممکن بنایا جائے اور ان بارشوں سے مزید نقصانات کو کم سے کم کرنے کےلئے تمام تر ضروری اقدامات اور انتظامات کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے