News Details
05/03/2020
بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاو س پشاور میں منعقد ہوا
بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ بلدیات ،محکمہ مواصلات و تعمیرات، پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، ٹرانس پشاور ، واپڈا، سوئی گیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے اس منصوبے کی جلد سے جلد تکمیل کو ممکن بنانے کیلئے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کواپنے اپنے حصے کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کو ماس ٹرانزٹ کا بہترین اورعوامی مفاد کا اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کے گھمبیر مسائل خاطر خواہ حد تک حل ہو سکیں گے۔