News Details
04/03/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کے ترقیاتی معاہدے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کے ترقیاتی معاہدے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے، یہ منظوری وزیر اعظم پاکستان عمران کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے منصوبے کو پورے ملک باالخصوص خیبرپختونخوا کی معاشی ترقی کیلئے اہم سنگ میل اور صوبے کے عوام کے لئے ایک بہت بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کے قیام سے صوبے اور ملک کی معاشی حالات یکسر بدل جائےںگی ، کیونکہ اس سے صوبے میں بلا واسطہ اور بلواسطہ روزگار کے دو لاکھ سے زائد مواقع پیدا ہونگے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ رشکئی اکنامک زون منصوبے کے تحت صوبے میں تقریباً چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ انہوں نے اس اہم ترقیاتی معاہدے کی منظوری پر وزیر اعظم پاکستان عمران کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کی معاشی استحکام کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔