News Details

04/03/2020

سوات ایکسپریس وے فیز ون اس سال جون تک عام ٹریفک کیلئے باقاعدہ طور پرکھول دیا جا ئے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افتتاح کریں گے،

سوات ایکسپریس وے فیز ون اس سال جون تک عام ٹریفک کیلئے باقاعدہ طور پرکھول دیا جا ئے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افتتاح کرےں گے، سوات ایکسپریس وے پر کام کے معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی, وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سیاحت کے فروغ کیلئے کالام اور ناران روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی مرمت کا کام آنے والے موسم گرماسے قبل مکمل کیا جائے، محمود خان خیبرپختونخوا میں مواصلات کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بدھ کے روز پختونخوا ہاو ¿س اسلام آباد میں منعقد ہوا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے علاوہ وفاقی سیکرٹری مواصلات ، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ، سیکرٹری مواصلات خیبرپختونخوا ، کمشنر ملاکنڈ اور دیگر وفاقی اور صوبائی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سوات ایکسپریس وے فیز ون کی تکمیل آخری مراحل میں ہے جو ا س سال جون تک مکمل کر لیا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے ملاکنڈ ڈویژن کی تیز رفتار ترقی اور علاقے میں سیاحت کے فروغ کیلئے سوا ت ایکسپریس وے منصوبے کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کو کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر بروقت مکمل کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے کے ثمرات جلد سے جلد عوام تک پہنچ سکے۔ اجلاس کو صوبے کے سیاحتی مقامات تک سیاحوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کیلئے کالام اور ناران روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی مرمت اور بحالی کے منصوبوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے موسم گرما سے قبل ہی ان سڑکوں کی مرمت کے کام کو مکمل کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے