News Details
02/03/2020
درخت لگانا صدقہ جاریہ اور قومی فریضہ ہے ، طلباءسمیت تمام لوگ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں حکومتی کاوشوں کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ
درخت لگانا صدقہ جاریہ اور قومی فریضہ ہے ، طلباءسمیت تمام لوگ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں حکومتی کاوشوں کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے طلباءسمیت معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو حقیقی معنوں میں کامیاب بنانے کیلئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے آنے والے نسلوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کر سکےں۔ شجرکاری کو صدقہ جاریہ اور ایک قومی فریضہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک کو موسمی اثرات سے بچانے کیلئے موجودہ حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے مطابق بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہواہے ، جس کو کامیاب بنانے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز حیات آباد پشاور میں مختلف سکولوں کے بچوں کی طرف سے شجر کاری مہم میں شرکت کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے موسمی تبدیلیوں کے سنگین صورتحال کے پیش نظر صوبے میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کیلئے بلین ٹری سونامی منصوبے کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے اور اس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی منصوبے کی کامیابی کے بعد اب موجودہ وفاقی حکومت ملکی سطح پر دس ارب پودے لگانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جو ہماری آئندہ نسلوں کو ایک بہتر اور صاف ماحول دینے کیساتھ ساتھ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے ملک کو بچانے میں ایک اہم کردار ادا کریگا