News Details

29/02/2020

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا وزیراعلی ہاوس پشاور میں معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش اور پی کے ۔53 سے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی سے ملاقات

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے بھر کے تمام بڑے شہروں میں ٹریفک مسائل، نکاسی آب مسائل، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر ومرمت، صفائی و ستھرائی، تعلیمی اداروں و بنیادی صحت مراکز میں سٹاف ودیگر سہولیات کی فراہمی، شہروں کی خوبصورتی ودیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے موجودہ صوبائی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہیں جو ملک میں مثبت تبدیلی لانے اور عام آ دمی کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے۔ صوبے کی مجموعی ترقی کے لئے ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کا مقصد صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت عوامی توقعات پر پورا اُترے گی۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے عوام کی فلاح اور خدمت کواپنی ترجیح بنائیں۔صوبے کی مجموعی ترقی کے لئے موجودہ صوبائی حکومت نے ایک جامع منصوبہ بندی کی ہے۔ عوام بہت جلد ریلیف محسوس کرینگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں صنعتوں کے فروغ پر تیز رفتار ی سے عمل درآمد کررہے ہیں۔ صنعت کاری کے ذریعے صوبے میں بے روزگاری کا خاتمہ ممکن بنائیںگے۔ وزیراعلی نے مزید کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے نہ صرف صوبے کے محاصل میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ سیاحت کے فروغ کے لئے موجودہ صوبائی حکومت اپنے اہداف کے حصول کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ سے نہ صرف صوبائی بلکہ ملکی معیشت کو بھی استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بشمول نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیادور جلد شروع ہونے والا ہے۔ نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ وہاں پر بنیادی خدمات و سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام بڑے شہروں کو پشاور ریوائیول منصوبے کی طرز پر ترقی دی جائے گی کیونکہ ہمارا ہدف پورے صوبے کی مجموعی ترقی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت پورے صوبے کے بڑے شہروں میں تمام تر خدمات و سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ صوبے کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اور کاروباری افراد کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں، جس سے صوبے کے عوام بھر پور استفادہ کرسکیں گے۔