News Details
27/02/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں " خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل " کے نام سے کمپلینٹ سیل کے قیام کا باضابطہ افتتاح کیا ہے
اِس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبے بھربشمول نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام اب "خپل وزیراعلیٰ شکایات سیل " کے لینڈ لائن نمبر1800 پر براہ راست اپنے شکایات درج کر سکیں گے جس کا ازالہ فوری طور پر ممکن بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے شکایات سیل میں براہ راست عوامی مسائل سن کر کمپلینٹ سیل کا باقاعدہ افتتاح کیا اور کہا کہ عوام کے مسائل اور شکایات فوری طور پر حل کرنے کےلئے کمپلینٹ سیل کی مسلسل نگرانی کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق شکایات سیل میں خیبرپختونخوا کے بندوبستی اضلاع کیلئے تین کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کے شکایات کی ازالہ کیلئے علیحدہ دو کاو ¿نٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیرعلیٰ شکایات سیل میں وزیراعلیٰ نے بذات خود عوام کی شکایات ٹیلیفون کے ذریعے سنی اور موقع پراُن کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔ اس دوران متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ کو شکایات سیل میں عوامی مسائل کے حل کے لئے مجوزہ طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ شکایات سیل کے قیام کے پہلے دن ہی 22 شکایات سنی گئی ، جن میں سے وزیراعلیٰ نے ایک شکایت کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے جبکہ باقی ماندہ شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر ، ایم پی اے محمد آصف ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ ، وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے انچارج دلروز خان و دیگر بھی موجودتھے۔