News Details
27/02/2020
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرونا وائرس کے متوقع پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے
اس سلسلے میں ہسپتالوں سمیت اور انٹری پوائنٹس پر تمام ضروری انتظامات پہلے ہی سے مکمل کر لئے گئے ہےں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہر قسم کے مشکل اور سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ اور اس وائرس کے ممکنہ پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں کیونکہ حکومت کے لیے عوام کی صحت اور ان کی زندگی سب سے مقدم ہے۔ عالمی سطح پر کرونا وائرس سے اموات کی شرح کو دیگر بیماریوں کے مقابلے میں انتہائی کم قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں اور کسی بھی قسم کے خوف ہراس کا شکار نہ ہوں کیونکہ حکومت ایسی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں کرونا وائرس کے متوقع پھیلاو ¿ کو روکنے کے سلسلے میں تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے علاوہ، سیکرٹری ریلیف ، محکمہ صحت کے اعلی حکام اور دیکر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور اس تناظر میں صوبائی حکومت کی تیاریوں اور حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا ءنے اس حوالے سے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔