News Details
22/02/2020
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع بونیر میں ماربل کان منہدم ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاپتہ مزدوروں کی تلاش کا کام تیز کرنے، ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع بونیر میں ماربل کان منہدم ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے لاپتہ مزدوروں کی تلاش کا کام تیز کرنے، ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو تمام وسائل بروکار لانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے معاون خصوصی ریاض خان کو فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت بھی کی۔ یہاں سے جاری ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے جان بحق افراد کے لیے 5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔