News Details
15/02/2020
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری تعزیتی پیغام میں وزیراعلی نے غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیاہے۔انہوں نے مرحوم کی بخشش اور اس ناقابل تلافی نقصان پر رنجیدہ خاندان کے لیے صبرواستقامت کی دعا بھی کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نعیم الحق صاحب کے انتقال کا سن کر شدید دکھ ہوا، انکی پارٹی کیلئے بیش بہا خدمات تھے جن کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ نعیم الحق ایک بہترین ساتھی اور بہادر کارکن تھے